براک اوباما نے ایمی ایوارڈ حاصل کر لیا

براک اوباما نے ایمی ایوارڈ حاصل کر لیا

واشنگٹن: ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والے سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایمی ایوارڈ حاصل کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ چاروں بڑی امریکی ایوارڈ حاصل کرنے سے صرف 2 ایوارڈز کی دوری پر ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق براک اوباما کو ان کی نیٹ فلکس کی دستاویزی سیریز ’آور گریٹ نیشنل پارکس‘ پر ایمی ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ اپنی یادداشت ’دی آڈیسٹی آف ہوپ‘ اور ’ڈریمز فرام مائی فادر‘ کے آڈیو ورژن کیلئے گریمی ایوارڈز بھی حاصل کر چکے ہیں۔
براک اوباما کو چاروں بڑے امریکی انٹرٹینمنٹ ایوارڈز یافتہ افراد کی فہرست میں شامل ہونے کیلئے اب صرف ایک آسکر اور ایک ٹونی ایوارڈ حاصل کرنا ہو گا کیونکہ اب تک صرف 17 لوگوں نے ہی چاروں بڑے امریکی انٹرٹینمنٹ ایوارڈز حاصل کر رکھے ہیں۔ 
جن افراد نے چاروں بڑے امریکی انٹرٹینمنٹ ایوارڈز حاصل کئے ہیں ان میں میل بروکس، ووہپی گولڈ برگ، آڈری ہیپ برن اور جینیفر ہڈسن شامل ہیں جبکہ براک اوباما دوسرے امریکی صدر ہیں جنہیں ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور کو 1956ءمیں اعزازی طور پر ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بارک اوباما 2008ءکے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد بین الاقوامی سفارت کاری اور لوگوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی غیر معمولی کوششوں کیلئے امن کا نوبل انعام بھی حاصل کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں