وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام میں مصروف مزدوورں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان 

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام میں مصروف مزدوورں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان 

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں مصروف عملہ قوم کی عظیم خدمت کر رہا ہے اور قوم انہیں دعائیں دے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس دوران وہ بلوچستان کے ضلع کچھی پہنچے اور اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان، مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر بھی وہاں موجود تھے۔ وزیراعظم کو ضلع کچھی میں سیلاب متاثرہ روڈ و ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ این ایچ اے،ایف ڈبلیواواور دیگر ادارے سروے کر رہے ہیں۔ 
وزیراعظم کو ضلع کچھی میں پنجرہ پل پر متاثرہ روڈ و ریلوے انفراسٹرکچر پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہراہیں بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے جبکہ پلوں کی آئندہ تعمیر میں سیلاب کو مدنظر رکھنا ہو گا، انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس بار پہلے سے بھی بہتر کام کریں گے۔ 

aaa7a04fc2369abdf5d20673fc49b883


وزیراعظم نے انفراسٹرکچر کی بحالی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کی خدمت کر رہے ہیں،قوم آپ کو دعائیں دے رہی ہے، لوگوں کے گھر، مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں، سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے، سیلاب سے لاکھوں گھر تباہ ہوئے ہیں اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ سیلاب سے 1300سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت یک جان دو قالب بن چکی ہے، بحالی کا کام قومی خدمت ہے اور یہ خدمت کرنے والوں کو قوم دعائیں دے گی، انفراسٹرکچر کی بحالی میں مصروف عملہ قوم کی عظیم خدمت کر رہا ہے، مشکل وقت میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ 
وزیراعظم نے انفراسٹرکچر کی بحالی میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ برے وقت میں دن رات کام کرنے والے مزدوروں کو 50 لاکھ روپے دئیے جائیں گے، متاثرہ سڑکوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے، سڑکوں کا متاثرہونے والا کچھ حصہ بہت خطرناک ہوچکا ہے اسے جلد تعمیر کریں، کچھ دنوں بعد آ کر دوبارہ اس علاقے کا فضائی معائنہ کروں گا۔ 

مصنف کے بارے میں