ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 
سورس: File

دبئی: پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ 

کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے بھارت کو کم سکور تک محدود کریں ۔گزشتہ شکست کو بھلا کر آج نئے جذبے سے میدان میں اترے ہیں۔ شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں