ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا 

ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا 
سورس: Twitter

دبئی : بھارت نے پاکستان کو فتح کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ کوہلی فارم میں واپس آگئے اور انہوں نے خوب پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کی۔ 

دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ 

بھارتی بلے بازوں نے بابراعظم کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کی خوب پٹائی کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ 

بھارت کی طرف سے کوہلی نے سب سے زیادہ 60 ، کے ایل راہول، روہت شرما نے 28 ،28 جبکہ دیپک ہودا نے 16 رنز بنائے۔ 

مصنف کے بارے میں