صومالی قزاقوں نے پاکستانی کشتی کو یرغمال بنا لیا

صومالی قزاقوں نے پاکستانی کشتی کو یرغمال بنا لیا

موغادیشو: صومالی قزاقوں نے پاکستانی کشتی ’سلامہ 1‘ کو یرغمال بنالیا۔ کشتی کو صومالیہ کے ساحل کے قریب یرغمال بنایا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی کشتی میں عملے کی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔

کشتی کو صومالی قصبے الحر کی جانب لے جایا جارہا ہے۔اس سے پہلے ایک بھارتی کشتی کو پکڑ لیا گیا تھا۔

سلامہ ون کو بھی اسی علاقے کی طرف لے جایا جا رہا ہے جہاں بھارتی کشتی لے جائی گئی۔ بھارتی کشتی ایم ایس وی الکوثر میں 11 افراد سوار تھے۔