خیبرپختونخواہ کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

خیبرپختونخواہ کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد: خیبر پختونخواہ متعددعلاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں کلمہ طیبہ کا ورد سے باہر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ اور باجوڑ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ رات کی تاریکی میں زلزلے سے گھروں کے لرز جانے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے آسمان تلے جمع ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 68 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔