قوالوں کے قوال غلام فرید صابری کی آج 23ویں برسی

قوالوں کے قوال غلام فرید صابری کی آج 23ویں برسی

لاہور:پاکستان میں موسیقی کے بہت بڑے بڑے نام پیدا ہوئے اور دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ۔ان ہی فنکاروں میں سے ایک غلام فرید صابری بھی تھے جنہوں نے قوالی کی دنیا میں ایسا فن کا مظاہرہ کیا کہ سننے والے 23سال بعد بھی انہیں نہیں بھولے اور آج بھی اسی عقیدت اور شوق سے ان کو سنتے ہیں ۔

1930میں کلیانا میں پیدا ہونے والے اس عظیم فنکار نے دنیا بھر کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا ان کی گائی ہوئی مشہور زمانہ قوالی ’بھر دو جھولی میری یا محمد‘ آج تک دلوں میں زندہ ہے ۔غلام فرید نے 5اپریل 1994کو کراچی میں وفات پائی ۔واضح رہے کہ معروف قوال امجد فرید صابری جو حال ہی میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے تھے غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے۔