پاسپورٹ ہولڈر کے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، سعودی محکمہ پاسپورٹ

پاسپورٹ ہولڈر کے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، سعودی محکمہ پاسپورٹ

جدہ:سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) کے ترجمان کرنل محمد بن عبدالعزیز السعد نے کہا ہے کہ جن افراد کا نام کسی دوسرے کے پاسپورٹ میں شامل ہے وہ پاسپورٹ ہولڈر کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے ۔

عرب نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کےترجمان کا کہناہے تھا کہ  کہ ہر ایک فرد کو پاسپورٹ جاری کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ شہریوں کے حق میں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ایک پاسپورٹ پر کئی افراد بیرون ملک سفر کریں اور پاسپورٹ بیرون ملک گم ہو جائے تو سفر کرنے والے متعدد افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کی ویزا کے اجراء کی پالیسی ایک جیسی نہیں ہے.

اس سلسلے میں محکمہ کی طرف سے آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور سفر کے طریقہ کارمیں نرمی ،شہریوں میں بیرون ملک سفر سے قبل پاسپورٹ کی مدت میں توسیع کو یقینی بنانا ہے.