سعودی عرب میں جہیز کی چند انوکھی فرمائشیں

 سعودی عرب میں جہیز کی چند انوکھی فرمائشیں

جدہ: یوں تو سعودی والد اپنے بیٹی کے لئے بہت مہنگے جہیز کی مانگ کرتے ہیں تاہم کچھ ایسے والد بھی ہیں جنہوں نے انوکھے جہیز کی مانگ کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ 

1 ۔ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک والد نے جہیز میں 26 سالہ لڑکے کو قرآن حفظ کرنے کی فرمائش کی ، جب کہ لڑکے نے جہیز کے طو رپر وہ فرمائش پوری کرکے شادی کی۔
2 ۔ابہا میں ایک والد نے جہیز کے طور پر محض 10 سعودی ریال رقم طلب کی۔ 

3 ۔تھربان میں ایک شخص نے اپنی بیٹی سے شادی کرنے کے لئے محض ایک سعودی ریال طلب کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب ہمیں آسان وفہم شادی کا حکم دیتا ہے۔

4 ۔ ایک دوسرے سعودی شخص نے اپنی بیٹی کو جہیز کی مانگ کیے بغیر بیاہ دیا اور دولہے سے محض ایک ڈنز کی فرمائش کی ۔
5 ۔ایک سعودی شخص نے اپنی بیٹی کے جہیز میں محض سورة ملک زبانی یاد کرنے کے لئے کہا۔ 
6 ۔ایک سعودی لڑکی نے پروپوزکرنے والے لڑکے سے جہیز میں 300 چھپکلیاں لانے کو کہا ۔ اس کی یہ بھی فرمائش تھی کہ اسے بغیر کسی کی مدد کے اس تک پہنچائے ۔ اس دلہے کو چھپکلیوں کا فوبیا ہے اور وہ اس کی محبت کا امتحان لینا چاہتی ہے۔وہ شخص اب تک اس کے لئےتین ماہ میں 100 چھپکلیاں لانے میں کامیاب ہوا ہے۔
7 ۔سعودی عرب میں ایک والد یقین رکھتے ہیں کہ ایک شخص کی اپنے والد سے وفاداری ایک قیمتی احساس ہے۔ ایک لڑکے نے لڑکی کے والد کو اپنا گردہ ڈونیٹ کیا ۔ جب اس نے ان کی بیٹی کو پروپوز کیا تو انہیں اس کی بے غرضی یا د آئی اور اپنی بیٹی کی شادی اس کے ساتھ کرنے کے لئے راضی ہوگے۔