دیویا بھارتی کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

دیویا بھارتی کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

ممبئی :نوے کے ابتدائی عشرے میں اپنی معصومانہ اداو¿ں سے بالی وڈ پر راج کرنے والی اداکارہ دیویا بھارتی کو دنیا سے منہ موڑے 24 سال گزر گئے۔ اپنی نازک اداوں سے بالی وڈ پر راج کرنے والی اداکارہ دیویا بھارتی کو دنیا سے گزرے 24 برس ہو گئے۔ 90 کی دہائی کی ابھرتی ہوئی اسٹار کی زندگی صرف 19 سال میں ہی المیہ انداز میں اختتام پذیر ہو گئی۔
دیویا نے تیرہ سال کی عمر میں اپنا کیریئر شروع کیا اور اپنے وقت کی انتہائی مقبول اور ابھرتی ہوئی اداکاراوں میں شامل ہو گئیں۔ دیویا کی صلاحیت کی بنا پر انہیں بولی وڈ کی مستقبل کی کوئین بھی کہا جانے لگا تھا۔ تاہم 1993 میں وہ پانچ منزلہ عمارت سے گر کر دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ دیویا حادثے کا شکار ہوئیں یا قتل کر دی گئیں ، 24 سال گزرنے کے باوجود بھی یہ معمہ حل نہ ہو سکا۔