افغانستان میں گذشتہ سال کے دوران 650 ٹن منشیات پکڑی گئیں

افغانستان میں گذشتہ سال کے دوران 650 ٹن منشیات پکڑی گئیں

کابل: ایک افغان اہل کار نے کہا ہے کہ گذشتہ 12 ماہ کے دوران ملک کے انسداد منشیات کے محکمے نے تقریباً 650 ٹن منشیات اور الکوحل قبضے میں لی ہے۔ انسدادِ منشیات پر مامور پولیس کے معاون وزیر داخلہ، جنرل باز محمد احمدی نے کہا ہے کہ قبضے میں لی گئی منشیات میں کچی افیون، ہیروئن اور بھنگ شامل ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں
ا±نھوں نے کہا کہ اِسی مدت کے دوران پولیس نے 2683 اسمگلروں اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کیا، جن میں 67 خواتین شامل ہیں۔ا±نھوں نے مزید کہا کہ اِسی مدت کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے الزام پر 20 پولیس والوں اور 17 فوجیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
احمد نے منگل کے روز اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی، جس میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف لڑائی کی تفصیل دی گئی ہے۔افغانستان میں خشخاش کی کاشت بڑھ رہی ہے، حالانکہ گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران منشیات کو تلف کرنے پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے ہیں، جن میں متبادل نقدی کاشت کی حوصلہ افزائی کے کئی منصوبوں پر بھی عمل درآمد کیا گیا۔