موٹاپے سے نجات کے لیے انتہائی اہم نسخہ

موٹاپے سے نجات کے لیے انتہائی اہم نسخہ

اسلام آباد: موٹاپا ایک ایسی بیماری بن چکا ہے جس کو بروقت نہ روکا جائے تو مشکلا ت پیدا ہو جاتی ہیں۔لیکن آج ہم آپ کو موٹاپادور کرنے کا انتہائی سادہ طریقہ بتاتے ہیں۔

ہرب سیلڈ (Herb Salad)
اجزاء:
سلاد کے پتے،1.5کپ،ہرا دھنیا، 1/2کپ، پودینہ1/4کپ، پارسلے1/4کپ، بیزل1/4کپ۔
ڈریسنگ (Dressing) کے لئے
لیمن جوس1/2کپ، شہد، 4کھانے کے چمچ، نمک1/2چائے کا چمچ، کالی مرچ ( پاؤڈر) 1/4چائے کا چمچ ،زیتون کا تیل ( ایکسٹراور جن )2کھانے کے چمچ، لیموں کی قاشیں چند عدد ۔
ترکیب:
ڈریسنگ کے تمام اجزاء ماسوائے شہد ایک پیالے میں اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ اس کے بعد شہد کو ہلکی آنچ پر گرم کرنے کے لئے رکھیں ، پھر جو نہی شہد گرم ہوجائے تو اسے آہستہ آہستہ پیالے میں انڈیلیں اور مسلسل پھینٹتی رہیں ۔ دوسری طرف تمام سبزیوں کی ٹھنڈے پانی سے دھو کر موٹا کاٹیں اور خشک کر کے شیشے کے ایک بڑے پیالے میں ڈالیں اور شہد کا آمیزہ سبزیوں کے اوپر انڈیلتے ہوئے سبزیوں میں مکس کر لیں ۔ جب سلاد اور ڈریسنگ اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس لیموں کی قاشوں کے ساتھ گارنش کریں اور مزے لے کر کھالیں ۔ آپ ہرب سیلڈ کو لنچ کے طورپر بھی کھاسکتی ہیں کیونکہ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے