قصور: مبینہ پولیس مقابلے میں دو اشتہاری ہلاک

قصور: مبینہ پولیس مقابلے میں دو اشتہاری ہلاک

قصور: قصور تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ ریلوے پھاٹک کے قری  مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں 2 اشتہاری ہلاک کر دیئے گئے جبکہ اس دوران 2 ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کے مطابق پولیس نے چوک بابا کامل شاہ قبرستان کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا۔

اسی دوران پولیس نے 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ قبرستان میں گھس گئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اشتہاری ہلاک جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

مارے جانے والوں کی شناخت مظہر اور لیاقت کے ناموں سے ہوئی جو 40 کے قریب سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں