مصر میں الازہر یونیورسٹی کی مبلغین کو قہوہ خانوں میں تبلیغ کی ہدایت

مصر میں الازہر یونیورسٹی کی مبلغین کو قہوہ خانوں میں تبلیغ کی ہدایت

قاہرہ : مصر میں الازہر یونیورسٹی نے ایک نئے اقدام میں کئی مبلغین کو یہ ذمے داری سونپی ہے کہ وہ مقامات عامہ پر آنے جانے والے لوگوں کے اندر مذہبی آگاہی پیدا کریں اور ان کو وعظ و نصیحت کرکے ان کے سوالات کا جواب دیں۔اس منصوبے پر عمل درامد کا آغاز اسکندریہ شہر سے "دعوت الی اللہ" کے عنوان کے ساتھ ہوا۔

جہاں الازہر کے مخصوص لباس میں ملبوس 4 مبلغین کے ایک گروپ نے العجمی کے علاقے میں کئی چائے اور قہوہ خانوں کا گشت کیا اور وہاں موجود افراد کے سامنے دین سے متعلق بیان کیا اور لوگوں کو اعتدال پسندی کے زاویے سے اسلامی تعلیمات کی تشریح کی۔ اس دوران شدت پسندی پر مبنی نظریات اور فتوو¿ں کا رد بھی کیا گیا۔