ایمسٹرڈیم میں امریکی سفارت خانےکا ایرانی فٹ بالر کو ویزہ دینے سے انکار

ایمسٹرڈیم میں امریکی سفارت خانےکا ایرانی فٹ بالر کو ویزہ دینے سے انکار

ایمسٹرڈم : ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں قائم امریکی سفارت خانے نے ایرانی فٹ بالر رضا قوجانی نثراد کو امریکا کا ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی سفارت خانے کی طرف سے یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس صدارتی فرمان پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے جس میں انہوں نے 27 جنوری 2017ء کو ایران سمیت سات مسلمان ممالک کے باشندوں کے امریکا داخلے پر پابندی عاید کردی تھی۔


ایرانی فٹ بالر قوجانی نثراد نے ہالینڈ میں ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکام نے انہیں معروف کھلاڑی ہونے کے باوجود ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔خیال رہے کہ فروری کے اوائل میں ایران نے امریکی سفری پابندیوں کے جواب میں امریکی ریسلرز کو ایرانی ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا، امریکی ریسلرز مغربی شہر کرمان شاہ میں منعقدہ ریسلنگ کے عالمی مقابلے میں حصہ لینا چاہتے تھے۔