روس نے جوہری ہتھیاروں سے لیس خطرناک آبدوز تیار کر لی

روس نے جوہری ہتھیاروں سے لیس خطرناک آبدوز تیار کر لی

ماسکو: روس نے 'کازان' نامی جوہری آبدوز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ جوہری آبدوز 15 سو میل دور سے زمین پر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ آبدوز 139 میٹر لمبی اور 13 میٹر چوڑی ہے۔

کازان بحر اوقیانوس سے امریکی مشرقی ساحلوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

کازان کی تعمیر 2009 سے جاری تھی اور یہ آبدوز 2018 میں روسی بحریہ کے حوالے کر دی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں