80 سالہ چینی شہری ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود زندہ بچ گیا

80 سالہ چینی شہری ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود زندہ بچ گیا

بیجنگ:چین کے ایک ریلوے اسٹیشن پر حادثے پیش آیا،جس میں 80سالہ شخص ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود زندہ بچ گیا۔چین کے شہر ڈالیان کے ریلوے اسٹیشن پرپلیٹ فارم پر کھڑا 80سالہ شخص اچانک پٹری پر گرکر ٹرین کی زد میں آگیا۔

یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ دم بخود رہ گئے ،تاہم فوری طور پر ٹرین روک کر بزرگ کو باہر نکالا گیا تو انہیں زندہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔بزرگ کوچوٹوں کی وجہ سے فوری طور پراسپتال پہنچایا گیا ، بہت بڑی تعداد میں لوگ حادثہ کی وڈیو انٹرنیٹ پر دیکھ چکے ہیں۔