مردم شماری کو ہر قیمت میں مکمل کیا جائیگا، آرمی چیف

مردم شماری کو ہر قیمت میں مکمل کیا جائیگا، آرمی چیف

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں مردم شماری کی ٹیم پر ہونیوالے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا لاہور حملے میں شہید فوجی اہلکار اور سرکاری ملازمین مردم شماری کی ڈیوٹی پر تھے جو کہ قومی فریضہ ہے۔

آرمی چیف نے فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کیا۔ ان قربانیوں سے ہمارے عزم اور حوصلے مستحکم ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا قوم کی حمایت سے اپنی سر زمین سے دہشتگردی کو اکھاڑ پھینکیں گے اور مردم شماری کو ہر قیمت میں مکمل کیا جائیگا۔

واضح رہے بیدیاں روڈ پر مانا والا سٹاپ کے قریب مردم شماری کرنے والی ٹیم کی وین کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 جوانوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں