دبئی : دبئی میں مقیم ہندوستانی خاتون نشیتا رداھا کرشنا پیلائی نے دبئی ریفل ٹکٹ میں ایک کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی ۔
نیشیتا کا لاٹری نمبر 0058390,تھا۔لاٹری جتینے کی تفصیل ریفل ٹکٹ فراہم کرنے والی انتظامیہ نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر دی ہے ۔
واضح رہے اس سے پہلے ایک ہندوستانی شہری ہی نے ایک لاکھ درہم کا انعام جیتا تھا ۔جبکہ پاکستانی شہری نے مرسڈیز کار کا انعام بھی جیتا تھا ۔
جیتنے والی ہندوستانی خاتون لمبے عرصے سے دبئی میں ملازمت کر رہی ہیں ۔