مصباح الحق اور یونس خان وِزڈن کرکٹر آف دی ائیر 2017 میں شامل

مصباح الحق اور یونس خان وِزڈن کرکٹر آف دی ائیر 2017 میں شامل

لاہور: وِزڈن کرکٹر آف دی ائیر 2017 کی فہرست جاری کر دی گئی۔ 5 پلیئرز میں پاکستان کے 2 اسٹار کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور یونس خان وِزڈن کرکٹر آف دی ائیر 2017 میں شامل ہیں۔ وِزڈن کرکٹر آف دی ائیر 2017 میں مصباح، یونس کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی، انگلینڈ کے کرس ووکس اور آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی ایلسے پیری کے نام شامل ہیں۔

یونس خان کو اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف میچ وننگ سنچری بنانے پر شامل کیا گیا۔ وِزڈن کرکٹر آف دی ائیر میں اس سے پہلے فضل محمود، لیجنڈ سابق کپتان عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم، محمد یوسف، ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، سلیم ملک بھی شامل ہو چکے ہیں۔

وِزڈن کرکٹر آف دی ائیر میں آخری بار 2007 کی فہرست میں پاکستان کی جانب سے محمد یوسف کو شامل کیا گیا تھا۔ وِزڈن کرکٹر آف دی ائیر 2011 میں فاسٹ بولر محمد عامر کا نام فکسنگ کی وجہ سے فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں