رشی کپور نےپاکستانی کھلاڑیوں کو‘آئی پی ایل میں کو شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا

رشی کپور نےپاکستانی کھلاڑیوں کو‘آئی پی ایل میں کو شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا

ممبئی :معروف بھارتی اداکار رشی کپور نے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ٹویٹر پر رشی کپور نے اپنےٹویٹ کےذریعے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پرزوردیا۔ رشی کپور نے کہاکہ آئی پی ایل میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شامل ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ افغانستان کے کھلاڑی آئی پی ایل میں ڈیبو کریں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی آئی پی ایل میں موقع دیاجائے۔
رشی کپورکامزید کہناتھاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کے بعد میچ جان دار ہوگا۔ انھوں نے ٹویٹ میں دوبارہ دہراتے ہوئے کہاکہ ہم بڑے لوگ ہیں،پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں آنے دیاجائے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کا انعقادآج سے ہورہاہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 2008 کے بعد آئی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دئیے ہیں

28ef4b81bc6cf75c7651cab5cce3d609