سنی لیون انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیت: گوگل سروے

سنی لیون انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیت: گوگل سروے

ممبئی: میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ گوگل سروے میں کہا گیا ہے کہ سنی لیون انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہے جبکہ سلمان خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ سنی لیون بھارت اور امریکا میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہے۔

اداکار سلمان خان دوسرے نمبر پر ہیں جو بھارت پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں زیادہ مقبول ہیں۔ بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان بھارت، پاکستان، یمن، مصر، اومان، بولیویا اور سعودی عرب میں زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیت ہے جبکہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈکون بھی انٹرنیٹ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں