مردم شماری ٹیم پر حملہ، نثار نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی

مردم شماری ٹیم پر حملہ، نثار نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد: ترجمان کے وزارت داخلہ مطابق چودھری نثار نے نادرا اور ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب حکومت اور ملٹری حکام کو واقعے کی تفتیش کے سلسلے میں تعاون فراہم کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج تحسین، سویلین اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے ٹیلی فون کیا جس میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سول ملٹری تعاون پر مشاورت کی گئی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس بات پر توجہ ہونی چاہیے کہ انٹیلی جینس رپورٹس کے باوجود واقعہ کس طرح ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں