دبئی ائیرپورٹ پر اداکارہ میرا کا پرس چرا لیا گیا

دبئی ائیرپورٹ پر اداکارہ میرا کا پرس چرا لیا گیا

دبئی ائیرپورٹ پر اداکارہ میرا کا پرس چرا لیا گیا

دبئی :  لالی ووڈ فلم سٹار میرا کے ساتھ دبئی ائیرپورٹ پر ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آ گیا ہے جہاں ان کا پرس چرا لیا گیا اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ مدد کیلئے کس سے رجوع کریں۔ان کے پرس میں پاسپورٹ اور دیگر ذاتی استعمال کی اشیاءکے علاوہ رقم بھی موجو تھی۔ میرا کا کہنا ہے کہ ”میرا پاسپورٹ، رقم اور پرس میں رکھا سب کچھ غائب ہو گیا ہے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ دبءیمیں کام کی تلاش میں آئی ہیں اور شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے تحفظ کیلئے بات چیت بھی چل رہی ہے لیکن اگر اس میں کامیابی نہ ملی تو پھر انہوں نے اپنے لئے کچھ اور بھی سوچ رکھا ہے۔