چین عمان میں20 ہزار مربع میٹر پر کاروباری مرکز قائم کرے گا

چین عمان میں20 ہزار مربع میٹر پر کاروباری مرکز قائم کرے گا

بیجنگ: اردن اور چین توانائی بنیادی ڈھانچے اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

اردن میں چین کے سفیر تان ووئی فینگ نے کہا ہے کہ چین اور اردن کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں اور چین ستمبر میں عمان میں ٴٴ ڈریگن مالٴٴ کا افتتاح کر دے گا ،یہمرکز 20ہزار سکوائر مربع میٹر پر قائم کیا جائے گا ، اس کی 200سٹور اور ریستوران ہوں گے جبکہ 700سے زیادہ گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی انتظام ہو گا ، اس کاروباری مرکز میں صنعتی آلات، تیار شدہ کپڑے اور گھریلو استعمال کی دیگر چیزیں فروخت کیلئے رکھی جائیں گی جو چین کی200 کمپنیاں فراہم کریں گی۔

اس مرکز پر 400چینی کام کریں گے جبکہ سینکڑوں مقامی افراد کو بھی روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ چینی سفیر نے اس کاروباری مرکز کے قیام کا اعلان اردن اور چین کے سفارتی تعلقات کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر کیا اور کہا کہ دونوں ملک اردن میں ایک ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر پر بھی بات چیت کررہے ہیں جو پہلے مرحلے میں عقوبہ سے مان تک تعمیر کی جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں