موجودہ حکمران پاناما زدہ ہیں ان کا مقابلہ کریں گے: پرویز الہی

موجودہ حکمران پاناما زدہ ہیں ان کا مقابلہ کریں گے: پرویز الہی

سرگودھا: رہنما مسلم لیگ (ق) چودھری پرویز الہیٰ نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا وعدہ کرتا ہوں آپ ہمیں کامیاب کرائیں ہم کالا باغ ڈیم بنائیں گے۔ کالا باغ ڈیم سے بجلی فی یونٹ 3 روپے میں ملے گی۔


سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو سب سے زیادہ پانی ملے گا۔ ہمارے دور میں کسانوں کا آدھا بل حکومت ادا کرتی تھی.

انہوں نے الزام لگایا شہباز شریف بجلی بنانے نندی پور جاتے ہیں پیسے بنا کر واپس آ جاتے ہیں۔2013  انتخابات میں جادوگری استعمال کی گئی اس وقت بڑا بھائی ہیلتھ کارڈ تقسیم کر رہا ہے جبکہ چھوٹا بھائی پرائیویٹ اسپتالوں سے معاہدے کر رہا ہے۔ پرویز الہیٰ نے  اپنے خطاب میں مزید کہا موجودہ حکمران پاناما زدہ ہیں ان کا مقابلہ کریں گے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں