سندھ کابینہ کا اجلاس، اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کو دینے کی منظوری

سندھ کابینہ کا اجلاس، اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کو دینے کی منظوری

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنیکی منظوری دے دی جبکہ سردار عبدالمجید کو نیا آئی جی سندھ بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی ڈٹ گئے ہیں کہتے ہیں چارج نہیں چھوڑوں گا مجھے ہٹانے کا نوٹیفیکشن وفاق جاری کرے گا اور معاملہ عدالت میں ہے جو فیصلہ ہو گا وہ قبول کروں گا۔

واضح رہے 3 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے حکم جاری کیا کہ قائم مقام آئی جی عبدالمجید دستی فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں اور اے ڈی خواجہ اپنے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیں۔

سندھ حکومت نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کے لیے وفاق کو خط لکھا تھا۔ حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کو لکھے گے خط میں عہدے کے لیے سردار عبدالمجید دستی، خادم حسین بھٹی اور غلام قادر تھیبو کے ناموں کی تجویز دی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں