نئے جوتے پہن کر یہ کام کرنے سے آپ کو ایسا نقصان ہوسکتا ہےکسی نے سوچا بھی نہ تھا

نئے جوتے پہن کر یہ کام کرنے سے آپ کو ایسا نقصان ہوسکتا ہے آپ نے سوچا بھی نہ تھا

نئے جوتے پہن کر یہ کام کرنے سے آپ کو ایسا نقصان ہوسکتا ہےکسی نے سوچا بھی نہ تھا

لندن:  جانے انجانے ہم کچھ ایسی غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاﺅں کی صحت خراب ہونے لگتی ہے، آئیے آپ کو کچھ ایسی باتیں بتاتے ہیں جن کی وجہ سے آپ بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔
نئے جوتوں میں دوڑ لگانا
اگر آپ کو کوئی لمبی دوڑ لگانی ہوتو ہمیشہ پرانے جوتوں کا استعمال کریں، نئے جوتے دیکھنے میں تو اچھے لگیں گے لیکن ان کی وجہ سے آپ مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔نیا جوتا ابتداءمیں تنگ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسے پہننے سے پاﺅں دبتا ہے اور دوڑ لگانے سے پاﺅں میں چھالے بن جاتے ہیں لہذا کبھی بھی نیا جوتا پہن کر لمبی دوڑ نہ لگائیں بلکہ اسے کچھ دن پہن کرکھلا ہونے دیں۔
ایک ہی سائز کا جوتا پہننا
اکثر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پاﺅں کا سائز کم یا زیادہ نہیں ہوتا،ایسا ہرگ نہیں ہے ۔ہمارا پاﺅں کا سائز کبھی زیادہ اور کبھی کم ہوتا رہتا ہے اور جوتوں کو بنانے والے بھی اس بات کا خاص خیال نہیں رکھتے کہ ایک ہی نمبر والے جوتے کا سائز بھی ایک جیسا ہو۔آپ نے اکثر محسوس کیا ہوگا کہ ایک ہی نمبر میں کبھی جوتا کھلا اور کبھی تنگ ہوتا ہے لہذا کوشش کریں کہ جوتا خریدتے ہوئے اسے اچھی طرح پہن کر چیک کریںاور تسلی ہونے پر خریدیں۔یہ مت سمجھیں کہ اگر آپ کا نمبر 9ہے تو سارے 9نمبر والے جوتے آپ کو فِٹ ہوں گے۔
دوڑ لگانے والے جوتے اور عام جوتے
جو جوتے آپ گھریا روزمرہ استعمال میں پہنتے ہیں انہیں دوڑ لگانے والے جوتوں کے طور پر استعمال نہ کریں۔ گھریادفتر کے استعمال کے جوتے پہن کر دوڑ لگانے سے آپ کوپاﺅں کی خرابی کامسئلہ پیش آسکتا ہے۔
لکڑی کے فرش پر ننگے پاﺅں چلنا
ویسے تو گھر میں سیمنٹ کے فرش پر بھی ننگے پاﺅں نہیں چلنا چاہیے لیکن لکڑی کے فرش پر تو یہ غلطی ہرگز نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اسے کیلوں سے جوڑا جاتا ہے اور کسی بھی وقت یہ کیل باہر نکل سکتے ہیں اور اگر آپ ننگے پاﺅں چلیں گے تو ایسی صورت میں آپ کے پاﺅں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ رہتا ہے۔
ٹوٹے ہوئے جوتے پہننا
چونکہ یہ جوتے ٹوٹ چکے ہوتے ہیں اس لئے ان میں پاﺅں کا دباﺅ یکساں نہیں ہوتا اور نتیجہ کے طور پر آپ کے پاﺅں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
بغیر جرابوں کے دوڑ لگانا
پاﺅں سے نکلنے والے پسینہ جرابیں جذب کرتی ہیں لیکن جراب کے بغیر جوتا پہن کر آپ کی دوڑ کی صورت میں پاﺅں کی رگڑ جوتے سے بڑھ جاتی ہے ۔ایسی صورت میں پاﺅں پر خراش اور چوٹ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
عام کام کے دوران دوڑ والے جوتے پہننا
چونکہ دوڑ والے جوتوں کو خصوصی طور پر دوڑ کے لئے بنایا جاتا ہے لیکن اسے عام استعمال کے لئے پہننے کی صورت میں پاﺅں کی حرکت متاثر ہوتی ہے اور تھکاوٹ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔