امریکی مداخلت کا جواب، شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

امریکی مداخلت کا جواب، شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پیونگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا، جاپانی اور امریکی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ میزائل جاپان کی جانب ساٹھ کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد کھلے سمندر میں جا گرا۔ یہ تجربہ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اسی ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس دوران شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل منصوبوں پر بھی بات ہو گی۔

ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر چین پیونگ یانگ کے ساتھ مسائل حل کرنے کے قابل نہیں ہے تو پھر امریکا کو مداخلت کرنا پڑے گی۔

مصنف کے بارے میں