امام کعبہ کا دورہ پاکستان ، وزیراعظم ہاؤس سے حتمی منظوری کا انتظار

امام کعبہ کا دورہ پاکستان ، وزیراعظم ہاؤس سے حتمی منظوری کا انتظار

اسلام آباد: امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا 8اپریل کو دورپاکستان آمد متوقع ہے ، جہاں وہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے ، ان کے دورے کیلئے وزیراعظم ہاؤس سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔پروگرام کو حتمی شکل ملنے پر امام کعبہ کی امامت میں پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں نماز ظہر یا نماز عصر ادا کی جائے گی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں اس موقع پر موجود افراد کو امام کعبہ سے ملنے کا شرف مل سکے گا۔
امام کعبہ کے دورے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹری سے باضابطہ طور پر سعودی عرب کے سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں اس ضمن میں خط لکھا گیا ہے۔ دورے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعظم ہاؤس سے حتمی منظوری کا انتظار کیا جارہا ہے۔