اداکارہ سنی لیون نے اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لے لیا

اداکارہ سنی لیون نے اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لے لیا

 اداکارہ سنی لیون نے اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لے لیا

لاس اینجلس:  اداکارہ سنی لیون نے اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لے لیا۔بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ان دنوں فلمی دنیا سے دور امریکا کے شہر لاس اینجلس میں چھٹیاں گزاررہی ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کو سیرو تفریح کی تصاویرشیئر کرکے اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب سنی لیون کی جانب سے آنے والی نئی خبر نے سب کو حیران کردیا ہے۔

 سنی لیون نے لاس اینجلس کے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے جہاں وہ اسکرپٹ رائٹنگ اور ایڈیٹنگ کی مہارت بڑھانے کا کورس کررہی ہیں جب کہ اداکارہ نے بھی اسکول جانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔سنی لیون کا کہنا تھا کہ میں نے اس کورس کے لیے کافی پہلے سے سوچ رکھا تھا لیکن فلمی مصروفیات کے باعث نہیں کرسکی تھی مگر اب نئی چیزیں سیکھنے کے لیے دوبارہ اسکول جانے پر کافی نروس ہوں۔