لاہور:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔جس میں اوپنر احمد شہزاد اور شان مسعود کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن سمیع اسلم 16 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق کپتان، سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔ شاداب خان، حسن علی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس اور عثمان صلاح الدین کو ڈیبیو کا موقع ملے گا۔ دیگر پلیئرز میں یونس خان، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عامر، یاسر شاہ، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز کے ساتھ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن میں پلیئرز کی فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سینئر اور جونیئر پلیئرز کے امتزاج سے ٹیم کی پرفارمنس میں نکھار آئے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ گرین کیپس ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں ۔ جس کا آغاز 21 اپریل سے جمیکا میں ہو گا ۔ جس کے بعد دونوں ٹیمیں 30 اپریل سے بارباڈوس میں مدمقابل ہوں گی. سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ 10مئی سے ڈومینیکا میں ہو گا .