انسانی ناک میں بہترین اینٹی بائیوٹک موجود ہونے کا انکشاف

انسانی ناک میں بہترین اینٹی بائیوٹک موجود ہونے کا انکشاف

میونخ : انسانی ناک میں اینٹی بائیوٹک کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹوبینگن اور جرمن سینٹر فار انفیکشن ریسرچ نے مل کر ایک تحقیق کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انسانی ناک میں”اسٹیفی لوکوکس لیو گڈنسس“ نامی اینٹی بائیوٹک پائی جاتی ہے۔
چوہوں پر کئے گئے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ یہ اینٹی بائیوٹک انتہائی مفید ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جہاں دیگر اینٹی بائیوٹکس غیر فعال ہوجائیں وہاں اس اینٹی بائیوٹک کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب اینٹی بائیوٹکس کی مزاحمت کرنے والا بیکٹیریا مضبوط ہوجاتا ہے تو پھر ان ادویات کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور دنیا میں زیادہ تر اموات اسی وجہ سے ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیفی لوکوکس لیوگڈنسس انسانی ناک کے اندر رہنے سے دیگر انفیکشنز اور بیماریاں نہیں ہوتیں۔