کے الیکٹرک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کے الیکٹرک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کے الیکٹرک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

 کراچی: : کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10سے 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے کاپر وائر کی تبدیلی کے باوجود فالٹس اور بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے علاقےگلستان جوہرکےمختلف بلاکس میں 9گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔گلستان جوہرکےمختلف بلاکس میں رات سےبجلی غائب ہے۔ناگن چورنگی سےمتصل علاقوں میں بھی 5گھنٹوں سےبجلی غائب ہے۔نارتھ کراچی کے مختلف سیکڑزبھی بجلی کی بندش سےمتاثرہوئے ہیں

دھر اورنگی ٹاؤن 10 نمبراورقصبہ کالونی میں رات سےبجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں۔شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، کورنگی کےمخلتف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔گلشن اقبال 13 ڈی،بلاک 2 اور3 میں بھی کئی گھنٹوں سے بجلی بندہے۔کلفٹن بلاک 4 ،ڈیفنس فیز2 اورباتھ آئی لینڈ میں بجلی بندہے۔سعید آباد، بلدیہ ٹاؤن کےکئی سیکڑزمیں بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔

کراچی میں بجلی کی فراہمی میں آئےکئی فالٹس تاحال دورنہیں کیے جاسکے۔ کے الیکٹرک عوام سے بھاری بلوں کی وصولیوں کے باوجود بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے