2018ء میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا، عابد شیر علی

2018ء میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا، عابد شیر علی

حیدرآباد:  وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 2018ء میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا،بجلی کی موجودہ کمی جلد ختم ہوجائے گی،سندھ حکومت نے عوام کو پانی، صحت ، تعلیم اور سڑکوں کی سہولیات نہیں دی، وفاقی حکومت سندھ میں ترقیاتی کام کرارہی ہے،وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج پر جلد عمل ہوگا ،ایان علی کو بھاگنے والوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے.

وہ حیدرآبادپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر حیسکو چیف اسداللہ خان، پیپکو کے جنرل مینجر محمد سلیم ودیگر بھی موجود تھے ،عابد شیر علی نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قوم سے جو وعدہ کیا ہے اسکے مطابق 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا جبکہ ماضی کی نسبت لوڈ شیڈنگ میں بہت واضح کمی آئے ہے اس وقت کیونکہ ڈیمز میں پانی کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہائیڈل بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے ملک میں ابھی16ہزار میگاواٹ کی طلب ہے جبکہ بجلی 12ہزار میگا واٹ پیدا ہو رہی ہے اور4ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال ہے اس میں پانی سے2100MW، جینکو سے2500MW،آئی پیپز سے 7360MWاور بقیہ دیگر ذرائع سے مل رہی ہے.

انہوں نے کہاکہ بجلی بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے اور آئندہ سال مارچ تک میں بجلی کی پیداوار25سے26ہزار میگاواٹ تک لے جائیں گے اس کے علاوہ مٹیاری سے لاہور تک جلد ہی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام شروع ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے ابو کی حکومت کا جائزہ لیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہو تی تھی جس کو ہم نے کم کرکے تین تا چھ گھنٹہ کردیا ہے انہوں نے کہاکہ سندھ نے اپنے ذمہ بجلی کے واجبات کی ادائیگی شروع کردی ہے جو ایک مستحسن قدم ہے تاہم میں دوٹوک کہتا ہوں کہ بجلی وہیں دی جائے گی جہاں بلز ادا کئے جائیں گے حیسکو میں 461فیڈر ہیں 163فیڈرز پر پچاس فیصد سے زائد نقصان ہورہا ہے ہم نے بجلی چوری روکنے کے لیے772ٹرانسفارمرز اتارے ہیں اور1620صارفین کے خلاف ایف آئی آر تھانوں میں درج کرائی ہیں انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں لطیف آباد کے تینوں سب ڈویژن میں زیادہ بجلی چوری ہو رہی ہے میں آج تینوں کے ایس ڈی اوز کو معطل کردیا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت شہروں میں 4اوردیہاتوں میں 6گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے.