فیس بک پر "راکٹ" آئی کن کس مقصد کیلئے استعمال ہوتا ہے؟

لندن: سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر گزشتہ چند ہفتوں سے ایک راکٹ نما آئی کن نظر آرہا ہے یہ آئی کن کبھی غائب اور کبھی نمایاں ہوجاتا ہے اور امریکا برطانیہ سمیت پاکستانی صارفین بھی اس کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

فیس بک پر

ایک راکٹ کی شکل کا یہ آئی کن نیوز فیڈ آئی کن کے پہلو میں نمایاں ہے اور اس پر کلک کرکے آپ ایسے افراد اور اداروں کی مشہور ترین پوسٹ اور نیوزفیڈز دیکھ سکتے ہیں جنہیں آپ نے کبھی لائیک نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو دوست بنایا۔ یہ آئی کن کبھی غائب اور کبھی نمایاں ہوجاتا ہے اور امریکا برطانیہ سمیت پاکستانی صارفین بھی اس کا مشاہدہ کررہے ہیں۔
راکٹ فیڈ میں مقامی پوسٹ دیکھی جاسکتی ہیں جو آپ کے اطراف یا خطے میں اس وقت مقبول ترین ہوتی ہیں یا ان پر بحث کی جارہی ہوتی ہے۔راکٹ پوسٹس کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس میں ا?پ کی دلچسپی کی پوسٹ نمودار ہوتی ہیں اور اس طرح یہ آپ کے لائیکس اور ہم خیال دوستوں کی رفاقت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نیوز فیڈ انسٹا گرام کی ایکسپلور ٹیب کی طرح ہیں اور کمپنی کے خاص الگورتھم آپ کو آپ کی پسند اور معیار کی پوسٹ دکھاتے ہیں۔واضح رہے کہ فیس بک نے اپنے مخصوص لیکن بہت محدود صارفین کو پہلے بھی اس طرح کی پوسٹ ا?ئکن سے متعارف کرایا تھا۔