مایا کا علی ظفر کیلئے دل چھولینے والا پیغام

مایا کا علی ظفر کیلئے دل چھولینے والا پیغام

لاہور: پاکستانی اداکارہ مایا علی جو فلم”طیفا ان ٹربل“ میں عالمی شہرت یافتہ اداکار علی ظفر کے مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں نے علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر شیئر کیا ہے۔

انہوں نے انسٹا گرام پر علی ظفر کی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ایک پیغام بھی درج کیا ہے۔جس میں انہوں نے علی ظفر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کوئی دل کا اتنا بھی اچھا نہ ہو، میں نے آج تک ان کے جیسا محنتی اور سچا انسان نہیں دیکھا۔

ان کی روح بہت مثبت ہے جبکہ ان کے اندر کمال کی انرجی ہے،میں نے ان سے بہت سی اچھی باتیں سیکھی ہیں۔
انہوں نے علی ظفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور دنیا کی ساری خوشیاں آپ کے پاس موجود ہوں۔ آمین۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ ”ایک تو یہ مسکراہٹ اور وہ بھی اتنی کیوٹ“۔

مصنف کے بارے میں