اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس، شریک ملزمان پر فرد جرم عائد

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس، شریک ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ضمنی ریفرنس میں شامل شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج اسحاق ڈار کے خلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں شامل ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اس موقع پر صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکینے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے احتساب عدالت سے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد ہونے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا احترام ہ، لیکن ابھی وہاں سے کوئی حکم نہیں آیا۔

معزز جج نے مزید ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دیتے ہیں اور کوئی حکم آیا تو کارروائی ختم ہو جائے گی۔

بعدازاں ریفرنس میں نامزد شریک تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ احتساب عدالت نے 11 اپریل کو استغاثہ کے گواہان کو بھی طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2018 کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی کو بھی شریک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں