شام میں جاں بحق 99 ہزار افراد کی تصاویر اجتماعی صورت میں جاری کردی گئیں

شام میں جاں بحق 99 ہزار افراد کی تصاویر اجتماعی صورت میں جاری کردی گئیں

دمشق:عرب ملک شام میں جاں بحق ہونے والے 99 ہزار افراد کی ایک فوٹوگرافر کی جانب سے اجتماعی تصاویر جاری کردی گئیںہیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جاری کی گئی تصاویر ان 99 ہزار افراد کی ہیں جو 2011ءمیں شامی حکومت کے خلاف انقلابی تحریک کے آغاز کے بعد جاں بحق ہوئے۔ترکمانی کی طرف سے تیار کی جانے والی 13 تصاویر انتہائی اعلی کوالٹی کی ہیں اور ان کو بڑا کر کے بھی دیکھا جا سکتا ہے تا کہ 99 ہزار جاں بحق افراد میں سے ہر ایک کی تصویر انتہائی واضح طور پر نظر آئے۔


شامی شہری تامر ترکمانی نے مذکورہ 99 ہزار تصاویر کو 13 تصاویر کے ایک مجموعے میں یکجا کر کے ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے۔ ترکمانی نے واضح کیا کہ جن افراد کی ذاتی تصاویر جاری کی گئی ہیں ان میں 15 ہزار بچّے اور 8 ہزار خواتین شامل ہیں۔تامر ترکمانی کے ٹویٹر پیج پر جاں بحق افراد کی تصاویر اور ناموں سے متاثر ہونے والے لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں تبصرے سامنے آئے ہیں۔

ترکمانی نے بشار الاسد کے خلاف جنگ میں لقمہ اجل بننے والے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد کے مکمل تفصیلی نام بھی جاری کیے ہیں۔ ان میں 10 ہزار خواتین کے بھی نام شامل ہیں۔