بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات،چوہدری نثارکی مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ پر شدید تنقید

بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات،چوہدری نثارکی مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ پر شدید تنقید
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات پر شدید تحفظات اور تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے قاتلوں سے ملاقاتیں سمجھ سے بالاتر ہیں اور کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کے پس منظر میں بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کرنے کی کوئی سمجھ نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں:ہرن کیس، بھارتی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیدیا

اپنی ہی جماعت ن لیگ سے ناراض چوہدری نثار علی خان نے بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے بیان دیا کہ ایسی ملاقاتوں سے پہلے سوچنا چاہیے کہ ہم خون میں لت پت کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی اور عمل میں یہ ابہام اور تضاد دور ہونے تک کشمیریوں کی مدد کا دعویٰ دکھاوا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ ادھر ہم ایسے پیغام دے رہے ہیں جیسے اس خطے میں سب اچھا ہے۔ شہید کئے جانے والے کشمیری پاکستان کے قومی پرچم میں دفن ہو رہے ہیں اور ہم ان کے قاتلوں سے ایسے ملاقاتیں کر رہے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار کمال راشد خان کینسر کے عارضے میں مبتلا
سابق وزیرِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں ہمارے سفارت کاروں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، ایسے حالات میں ہم اسلام آباد میں ان کو بلا کر دوستی کی باتیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر آج بھی جرح جاری

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر نوٹس تو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی لیا ہے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل ان واقعات کو کھلی ریاستی دہشت گردی قرار دے رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھاتے ہوئے 20 افراد کو شہید کردیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں