نواز شریف اور مریم کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

نواز شریف اور مریم کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد: ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

نواز شریف کے وکیل کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں پیش کرنے پر احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیر نے انہیں ہدایت کی کہ درخواستوں میں ملزمان کی جانب سے پیش نمائندوں کے نام بھی لکھیں۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس، شریک ملزمان پر فرد جرم عائد

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کے دوران آج بھی گواہ واجد ضیاء پر جرح کی گئی۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بینک ٹرانزیکشنز سے متعلق رقوم کی منتقلی کا فلو چارٹ وکلائے صفائی کے حوالے کیا گیا۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ یہ وہ والا چارٹ ہے کہ لکھے موسیٰ اور پڑھے خدا۔ خواجہ حارث نے کہا کہ اس کو پڑھنے کے لیے تو محدب عدسے کی ضرورت پڑے گی۔ احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیرنے کہا کہ آج سماعت کچھ مختصر کر لیتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں