سات مایہ ناز کرکٹرز جن کی شادی بھارتی خواتین سے ہوئیں

سات مایہ ناز کرکٹرز جن کی شادی بھارتی خواتین سے ہوئیں

لاہور : دنیا کے سات ایسے مایہ ناز کرکٹرہیں بھارتی خواتین کی زلفوں کے اسیر ہوئے اور انہوں نے بھارتی خواتین سے شادی کی

1: ۔آسٹریلی فاسٹ بائولر شان ٹیٹ نے بھارتی خاتون ماشوم سنگھا سے 12 جون 2014  میں 12مہینوں کے تعلق کے بعد شادی کی تھی۔شان ٹیٹ آسٹریلیا کے تیز ترین گیند باز رہے ہیں۔ 

2:مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے 12 اپریل 2010 میں ہوئی ۔ثانیہ مراز اس وقت ٹینس ڈبلز میں نمبر ایک پوزیشن پر ہیں جبکہ شیعب ملک کا شمار اس کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر ترین بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔ شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیں اور 2007 میں بھارت سے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل ہارنےکے بعد انہوں نے کپتانی سے کنارہ کششی اختیار کر لی اور اب پاکستان ٹیم میں ایک آل راؤنڈر کی حثییت سے کھیل رہے ہیں ۔  دونوں کی شادی کو لے کر پاکستان اور بھارت میں خوب چرچا ہوا۔ دونوں اسٹارز اپنی شادی شدہ زندگی کو خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔دونوں اسٹارز سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹیو رہتے ہیں ۔

 

3:سری لنکن جادوگر اسپنر مرلی دھرن کی شادی مادھیمالر راما مورتی سے 21 مارچ 2005 میں ہوئی ۔مادھیمالر راما کا تعلق چنائی سے ہے ۔مرلی دھرن کا ایک بچہ بھی ہے ۔

4: پاکستان کے اہم ترین بلے باز ظہیرخان کی ریتا سے 1980 میں پہلی ملاقات ہوئی۔ریتا برطانیہ میں ڈیزائننگ کیلئے اور ظہیر خان انگلش کائونٹی کھیلنےکیلئے موجود تھے۔انہوں نے 1988میں شادی کی اور شادی کے بعد ریتا سمینہ عباس کے نام سے جانی جانے لگیں۔کچھ عرصہ بعد اس حسینہ کو ممبئی کی یاد ستانے لگی تو رینا رائے90کی دہائی میں محسن حسن خان سمیت ممبئی لوٹ گئی جہاں محسن حسن خان نے بھی بالی ووڈ نگری میں اپنی قسمت آزمانے کی کوشش کی ،محسن حسن خان نے معروف فلمساز جے پی دتہ کی ’’بٹوارہ ‘‘ اور مہیش بھٹ کی ’’ساتھی ‘‘ سمیت ’’میڈیم ایکس ‘‘ اور گناہ گار کون‘‘ نامی فلموں میں کام کیا لیکن پاکستان کا سابق کرکٹر بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔محسن حسن خان اور رینا رائے کے ہاں ایک بیٹی ’’جنت ‘‘ پیدا ہوئی لیکن یہ شادی  بھی زیادہ عرصہ تک نہیں چل سکی اور رینا رائے کو طلاق دینے کے بعد محسن حسن خان نے بالی وودڈ کو بھی ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہہ دیا ۔

5:ایشین ڈان براڈ مین ظہیر عباس کی شادی ریتا لتھرا سے 1988 میں ہوئی ۔شادی کے بعد ریتا نے اسلام قبول کر لیا اور اور اپنا نام ریتا لتھرا سے تبدیل کر کے ثمینہ عباس رکھ لیا ۔

6: انگلش کرکٹر مائیک بریرلی کی کا شمار انگلینڈ کے کامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے ۔ ان کی شادی بھارتی خاتون مانا سارا بائی سے ہوئی ۔سارا بائی کا تعلق گجرات ہے ۔ ان کے دو بچے ہیں اور اس وقت لندن میں رہائش پزیر ہیں ۔

7: نیوزی لینڈ کے شانداربلے بازوں میں سے ایک گلیین ٹرنرنے جولائی 1973 کو ہندوستانی سکھندر کور گل سے شادی کی. سکھندر اور ٹرنرکے دو بچے ہیں. سکھندر ٹرنر کی وجہ شہرت یہ بھی تھی کہ وہ 1995سے 2004 تک (Dunedin)کی مئیر رہی ہیں۔وہ نیوزی لینڈ میں بھارتی گروپ کی سب سے اہم سیاستدانوں میں شمار کی جاتی تھیں۔