دہشت گردوں کو ملک کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے، خواجہ آصف

دہشت گردوں کو ملک کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد: بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم سےخطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اور روزگار کی فراہمی جمہوریت کی وجہ سے ممکن ہوتی ہے جبکہ ملک میں پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ملک کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام کامیابی سے کیا۔

 مزید پڑھیں: ہم نے دہشت گردوں کو شکست دی اور دنیا اس کو تسلیم کرے، وزیراعظم

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں اور دہشت گرد ان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے دن ختم ہو گئے لیکن اب ملک ترقی کرے گا اور سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کے مواقع میسر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہرن شکار کیس، سلمان خان کو 2 سال قید کی سزا

ان کا کہنا تھا کہ وژن 2025 ایک جمہوری پاکستان کی علامت ہے اور وژن 2025ء میں سماجی اصلاحات اور پولیس اصلاحات بھی شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں