کپیل دیو نے شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار دیا

کپیل دیو نے شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار دیا

ممبئی : کشمیر یوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے پر بھارتی سابق کپتان کپیل دیو نے شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔جب صحافیوں نے شاہد آفریدی کے ٹویٹ سے متعلق سابق کپتان کپیل دیو سے سوال کیا تو انھوں نے تعصب میں گمبھیر سے بھی دوہاتھ آگے بڑھتے ہوئے الٹا سوال کرڈالا کہ ’آفریدی کون ہے؟ہم کیوں اس کو اہمیت دے رہے ہیں، ہمیں ایسے لوگوں کو بالکل اہمیت نہیں دینا چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں:آپ کا ملک ہمیشہ آپ کا سب سے پہلا انتخاب ہوتا ہے : ویرات کوہلی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اتوار کو فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی جبکہ مختلف حصوں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔ اس بربریت پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

2bc61a56b849f08fa750c4c8a7b4945c

اس ٹویٹ کے فورابعد شاہد آفریدی کے خلاف بھارتی میڈیا نے مہم چلاتے ہوئے انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا اور سابق بھارتی اوپنر گوتم گھمبیر بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

e087223b3d1cfa0e94607e1629637b29

گوتم گمبھیرنے ٹوئٹر پر شاہدآفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ”آفریدی یو این کو ڈھونڈ رہے ہیں اور آفریدی کی ڈکشنری میں یو این انڈر 19 ہے جوکہ انکی عمر کی بھی حد ہے، میڈیا پرسکون رہے، آفریدی نو بال پر وکٹ کا جشن منارہے ہیں“ ۔

یہ بھی پڑھیں:سات مایہ ناز کرکٹرز جن کی شادی بھارتی خواتین سے ہوئیں

آفرید ی کے اس بیان پر بھارتی میڈیا نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے اس بارے میں ان کے خیالات جاننے کے لیے بھارتی میڈیا نے جب ویرات کوہلی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کسی خاص مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کر نا ہر شخص کا اپنا ذاتی انتخاب ہوتا ہے۔جب تک مجھے کسی واقعے کے بارے میں مکمل معلومات نہ حاصل ہوں میں اس پر بات نہیں کروں گا تاہم آپ کا ملک ہمیشہ آپ کا سب سے پہلا انتخاب ہوتا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں