مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

مکہ مکرمہ:سعودی عرب میں دو خواتین کو مسجد میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلا سینماگھر کھول دیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین برقع پہنے مسجد کے عین وسط میں رقص کررہی ہیں۔مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی ویڈیو سامنے آتے ہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان دونوں خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کمنٹس میں ان خواتین کے عقیدے اور عقل پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ایک صارف نے ان خواتین کا حوثیوں سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ حوثی بھی رقص کرتے تھے اور اب سعودیوں نے بھی وہی کام شروع کردیاہے جبکہ دونوں ہی اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔اس مسجد کے مقام کا صحیح تعین تو نہیں ہوسکا لیکن بتایا یہ جارہا ہے کہ یہ مسجد شاہراہ مکہ اور مدینہ پر موجود ایک قیام و طعام کے مقام پر قائم ہے۔

aa3886020b8128d69461b7b16eba0dfb

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حرم کعبہ شریف کے بیرون صحن میں تاش کھیلنے والی خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا میں وائر ل ہونے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔واٹس ایپ، ٹویٹر اور فیس بک پر گزشتہ 3دن سے 4خواتین کی تصاویر دنیا بھر میں شیئر کی گئیں جو حرم مکی شریف کے جنوبی صحن میں تاش کھیلنے میں مصروف تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:’ اللہ میری توبہ ‘ سعودی خواتین حرم مکہ کے صحن پر ایسا کام کرتے پائی گئیں کہ دیکھ ہر آپ کا بھی خون کھول اٹھے

حرم انتظامیہ میں رہنمائی کے شعبے میں کام کرنے والی اہلکار خواتین تنبیہ کی گئی اور انہیں سمجھایا کہ حرم کے صحن میں ان کا تاش کھیلنا اس مقام کی قدسیت کے خلاف ہے۔

یہ سن کر خواتین نے تاش کھیلنا بند کردیا اور عمرہ کی ادائیگی میں مصروف اپنے بقیہ اہل خانہ کا انتظار کرنے لگیں۔ تاش کھیلتے وقت زائرین حرم میں سے بعض نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا میں شیئر کردیں تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں