شہباز شریف نے آرمی چیف کی تعریف نہیں، نوکری کی درخواست کی ہے: عمران خان

شہباز شریف نے آرمی چیف کی تعریف نہیں، نوکری کی درخواست کی ہے: عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے میاں صاحب کے منہ سے آرمی چیف کی تعریف نوکری کی درخواست لگتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ الیکش میں چند دن رہ گئے ہیں ایسے موقع پر شہباز شریف کے منہ سے آرمی چیف کی تعریف سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے تعریف کی آڑ میں جنرل باجوہ سے نوکری کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ روز باجوہ ڈاکٹرائن سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف پروفیشنل سپہ سالار ہیں اور سیدھی بات کرتے ہیں، وہ جو کام کر رہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیے۔

ایک اور بیان میں عمران خان نے قندوز میں مدرسے پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم افغان بچوں کا قتل عام عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے ڈمہ ڈولہ سانحے کے زخم تازہ کردیئے ہیں۔