شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، چوہدری نثار کے تحفظات سے آگاہ کیا

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، چوہدری نثار کے تحفظات سے آگاہ کیا

لاہور: سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں مجموعی صورتحال سمیت پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے بغیر پروٹوکول جاتی امراء رائے ونڈ پہنچے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور نیب کیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی قائد کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ہونے والی ملاقات اور ان کے تحفظات بارے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔