اقلیت سے تعلق ہونے پر سلمان خان کو سزا دی گئی ، خواجہ آصف

اقلیت سے تعلق ہونے پر سلمان خان کو سزا دی گئی ، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو کالے ہرن کیس میں ملنے والی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزا سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کا خون ارزاں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا سلمان خان کی سزا کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان خان کو 20 سال بعد ہرن کے شکار سے متعلق کیس میں 5 سال کی سزا دیکر ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو سزا اس لیے دی گئی کیونکہ ان کا تعلق بھارت کی اقلیت سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو دی جانے والی سزا سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں تمام اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کا خون ارزاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سلمان خان کا تعلق حکمراں جماعت کے مذہب سے ہوتا تو ہو سکتا ہے کہ انہیں کم سے کم سزا ملتی۔