امریکا میں ایف 16 گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک، تحقیقات شروع

امریکا میں ایف 16 گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک، تحقیقات شروع

نیویارک: امریکا میں ایف 16 سمیت دو طیارے گر کر تباہ، واقعے میں طیارے کے پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک، حادثے کی تحقیقات شروع۔

تفصیلات کے مطابق ریاست نیواڈا میں امریکی فضائیہ کے ایف 16 طیارے نے لکینز ایئر بیس سے اُڑان بھری اور کچھ دیر بعد ہی شہر کے مضافات میں گر کر تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب ریاست فلوریڈا کے ڈاینٹا بیچ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ دونوں حادثوں میں پائلٹ، ٹرینی پائلٹ اور اس کا انسٹرکٹر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ امریکی فضائیہ نے حادثے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی شہر سان ڈیاگو کے صحرائی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔