سام سنگ : نوٹ بک 5 اور 3 سیریز متعارف

سام سنگ : نوٹ بک 5 اور 3 سیریز متعارف

سیﺅل : مایہ ناز جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے 3 نئے ونڈوز لیپ ٹاپس متعارف کرائے ہیں۔ سام سنگ نوٹ بک 5 میٹل باڈی اور 15.6 انچ 1080p سکرین کا حامل ہے جبکہ نوٹ بک سیریز 3 میں دو ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں۔ پہلا ماڈل 14 انچ اور دووسرا 15.6 انچ سکرین کے ساتھ ہے۔

یہ انٹل کے 7ویں اور 8ویں نسل کے پروسیسر آپشن میں ہیں۔ ان میں سے بہتر ماڈل میں Nvidia گرافکس بھی ہے۔ یہ دونوں پریکٹیکل لیپ ٹاپس ہیں۔ ان میں فل کی بورڈ کے ساتھ نمبر پیڈ، کی کیپس اور ٹریک پیڈ بھی ہیں۔

دونوں کی سکرین میں سام سنگ کلر انجن کے ساتھ اینٹی گلیئر پینل بھی ہیں۔ سام سنگ نوٹ بک 3 اور 5 سب سے پہلے اپریل میں کوریا میں دستیاب ہونگے۔ اس کے بعد اسی سال کی دوسری سہ ماہی میں برازیل اور چین سمیت ساری دنیا میں دستیاب ہونگے۔